جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

بڑا ڈیٹا Jun 5, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آئندہ چند روز میں ملک گیر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تائید سے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور سے ملک بھر کے جماعت کے ذمہ داران کے آن لائن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے جماعت کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ آئندہ 10 روز تک رکن سازی مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں