وزیر داخلہ محسن نقوی کی روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں

بڑا ڈیٹا Jun 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد /بشکیک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کر لیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں