راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی فائرنگ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 4 اہلکارشہید

بڑا ڈیٹا Jun 8, 2026 IDOPRESS

رالاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزادکشمیر کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اورسکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی جی آزاد جموں وکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے منصوبہ بندی کےساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں