نیا وفاقی بجٹ: تعلیم اور ایچ ای سی کیلیے 78.5 ارب روپے تجویز

جگہ Jun 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے وفاقی بجٹ میں شعبہ صحت کیلیے22 ارب روپے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے187.2 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز سامنے آ گئیں.

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق صحت کے بجٹ میں1.30 ارب بیرونی امداد،20.70 ارب روپے مقامی وسائل سے فراہم ہوں گے.

صحت وغذائیت کیلیے24.3 ارب روپے،ترقیاتی بجٹ میں سوشل سیکٹر کے187.2 ارب روپے میں سے2.2 فیصد شعبہ صحت کیلیے مختص،امراض قلب سے بچائو اور تحقیق کیلیے1.5 ارب روپے، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع کیلیے1ارب روپے، اسلام آباد میں میڈیکل سٹی کیلیے زمین حاصل کرنے کیلیے علامتی فنڈز مختص ہوں گے۔

ضم اضلاع کیلئے66.1 ارب روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 79.4 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں