خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجوں، جامعات میں تعطیلات کا اعلان

بڑا ڈیٹا Jun 11, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے میدانی و پہاڑی اضلاع کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران امتحانات اور بی ایس چار سالہ پروگرام جو کالجوں یا پھر جامعات میں جاری ہیں، سمسٹر شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ اس دوران امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں