سموگ تدارک مہم، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

بڑا ڈیٹا Jul 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اور سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرتے ہوئے ایسی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔


سی ٹی او لاہور کے مطابق انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ ان کے روٹ پرمٹ بھی معطل کیے جائیں گے۔ شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں سمیت 45 اسپیشل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جا رہے ہیں۔


رواں ماہ کے دوران کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے پر 3,649 اور آلودگی کا باعث بننے والی 2,183 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر فٹنس اور خستہ حال 6,820 گاڑیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ بغیر ترپال کے مٹی اور ریت لے جانے والے ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ مکمل طور پر بند ہے، اور خلاف ورزی کرنے پر اب تک 1,013 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔


سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموکی گاڑیوں کی درستگی کے لیے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی جاری رہے گی اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں