پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان

بڑا ڈیٹا Jul 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال قلیل مدتی عرصے کے دوران مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی جو مالی سال 25-2024 میں 4.5 فیصد تھی جب کہ یہی شرح جون میں بڑھ کر 11.1 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9 سے 10 فیصد اوربیرونی شعبے کے مستحکم رہنے کی توقع ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی افراطِ زر اور بیرونی شعبے کے امکانات کے لیے منفی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل برقرار ہے اور مجموعی معاشی استحکام بھی محفوظ رہے گا۔

مزید برآں گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 41 ارب 60کروڑ ڈالر رہا جب کہ ریونیو میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، اس مدت کے دوران برآمدات 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں