براڈ پیک پر تودہ گرنے سے لاپتہ ہوئے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں

بڑا ڈیٹا Jul 31, 2026 IDOPRESS

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔حادثے میں نیپالی، پاکستانی، چینی اور امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوئے۔

وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے، 2 لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں