پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، درخواست خارج

بڑا ڈیٹا Aug 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ایک اہم قانونی سوال موجود ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ اپیل غیر مؤثر نہیں ہو چکی؟ انہوں نے کہا کہ آپ ایک غیر مؤثر معاملے پر محض علمی (اکیڈمک) بحث کرنا چاہتے ہیں۔

وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے، اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اپیل واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

بعد ازاں پرویز الہیٰ کی قانونی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں