ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے: امریکی صدر ٹرمپ

بڑا ڈیٹا Aug 3, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر حملوں کی منسوخی کے بارے میں گزشتہ شب کئے گئے ان کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کے بارے میں ایک معاہدہ موجود ہے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کے بارے میں بھی ایک معاہدہ حاصل کر لیا جائے گا۔


اتوار کے روز اپنے صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: ’ظاہر ہے کہ وہ حملے کا نشانہ نہیں بننا چاہتے۔ وہ حملے کے حجم سے آگاہ تھے، کیونکہ وہ اس کی تیاریاں دیکھ رہے تھے۔ اب ہم ان سے بات کر رہے ہیں؛ یہ مذاکرات کل دوپہر (یعنی پیر کے روز) سے شروع ہوں گے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں