
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ میں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ہوا، لاشوں اور زخمیوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین زخمی ہوئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد باغ کے مزدور ہیں۔
