
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 6 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 سے 17 ستمبر 2026 کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
