
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
الہان عمر کو مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران سرکہ پھینک کر نشانہ بنایا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق انتھونی جیمز نے سیاسی اختلاف کے باعث الہان عمر کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔
عدالت نے انتھونی جیمز کو واقعے میں ملوث ہونے پر 14 ماہ قید کی سزا سنائی۔
