پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کا اشتہار عدالت میں چیلنج

بڑا ڈیٹا Sep 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار کی تعیناتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی احکامات جاری کرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جسٹس خادم حسین سومرو نے انجینئر خادم حسین کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے جاری اشتہار 23 اگست 2026 کو جاری کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار کی تعیناتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی احکامات جاری کرنے سے روک دیا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں