
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لیے جاتے ہیں تو ہم لانگ مارچ کیوں کریں گے؟توقع ہے اتنے گھنٹوں کی بیٹھک سے بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔
پشاور میں’’ جیو نیوز ‘‘سے گفتگو میں شہرام ترکئی نے کہا کہ کمیٹی کی طرف سے ہمیں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملیں، ہمیں اب سنا جا رہا ہے، یہ اچھی پیشرفت ہے۔ہم بھی انتظار میں ہیں کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، توقع ہے اتنے گھنٹوں کی بیٹھک سے بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات مان لیے جاتے ہیں تو ہم لانگ مارچ کیوں کریں گے۔
