پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب، خاتون گرفتار

بڑا ڈیٹا Oct 8, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے بچے کے اغوا کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مبینہ طور پر خاتون کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بے اولاد ی کے طعنوں کی وجہ سے ملزمہ نے بچے کو ہسپتال سے اغوا کیا، خاتون رکشے کے بعد ٹیکسی میں سوار ہوئی تھی تاہم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشے کو ٹریس کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں