پاناما میں شدید زلزلے کے جھٹکے، دارالحکومت میں خوف و ہراس، سونامی کا الرٹ آگیا

بڑا ڈیٹا Oct 10, 2026 IDOPRESS

پیتالوزا اریبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا شہری عمارتوں سے نکل کر سڑکوں پر آگئے جبکہ ممکنہ سونامی کے پیش نظر متعدد ممالک کے ساحلی علاقوں کے لیے انتباہ جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق زلزلہ پاناما کے جنوبی حصے میں واقع قصبے پیتالوزا اریبا کے قریب آیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی طور پر شدت 8 ریکارڈ کی گئی تاہم بعض خبر رساں اداروں نے بعد میں اسے 7.6 رپورٹ کیا۔

پڑوسی ملک کولمبیا کے بعض علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے وقت جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی تاہم صورت حال کی مکمل تفصیلات سامنے آنا باقی تھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں