تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کردی

بڑا ڈیٹا Oct 10, 2026 IDOPRESS

تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبے سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اُڑایا۔

یہ ایک نشست والا طیارہ ماڈل ہے جس میں پرواز کے دوران کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

2025 میں بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران بھی انھوں نے شاہی طیارے میں معاون پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی پروازوں میں بھوٹان کے دشوار گزار پارو ہوائی اڈے پر لینڈنگ بھی شامل ہے۔

پرواز کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے بائیں بازو پر گریپن آرڈر کا سنہری نشان لگایا۔ ملکہ سوتھیدا نے 2019 میں بادشاہ سے شادی کی تھی جو ان کی تاج پوشی سے چند روز قبل ہوئی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں