
کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین خدشات پر 3 خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کی سفری دستاویزات اور سفری مقصد کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین خدشات سامنے آنے پر تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
