لاہور: پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز پر 82 ہزار کیو آر پینک بٹن چسپاں

بڑا ڈیٹا Oct 12, 2026 IDOPRESS


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیب سروسز میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری ہے۔ اب تک 82 ہزار رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر کیو آر پینک بٹن چسپاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ 22 ہزار سے زائد خواتین و مرد حضرات ان بٹنوں کو اسکین کر چکے ہیں۔


سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے کیو آر پینک بٹن کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ خواتین ہراسانی کی صورت میں کیو آر پینک کوڈ اسکین کرکے فوری مدد حاصل کرنے کے لیے رابطہ کر سکتی ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ شہر میں 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن چسپاں کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیمیں تعینات ہیں، جبکہ رکشوں پر کیو آر پینک بٹن لگانے کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ رکشہ یونینز کے مطالبے پر چار نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔


سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آن لائن کیب سروسز میں جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب سے مسافروں اور ڈرائیورز کی نگرانی مزید مؤثر ہوئی ہے۔


سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ حفاظتی اور سکیورٹی فیچرز اختیار نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے ٹریفک نظم و ضبط اور شہریوں کے تحفظ میں بہتری آ رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں