
لزبن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کیمپ سے چلے جانے اور کوچ جارجے جیسس سے اختلافات کے معاملے پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد کر دی جبکہ فیڈریشن ڈسپلنری کونسل نے 255 یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔
واضح رہے کہ تین ہفتے قبل کرسٹیانو رونالڈو کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رواں ماہ ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل کوپن ہیگن میں قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں میدان میں اتارنے کے بجائے متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں طے شدہ باتوں کے برعکس بیان دیا گیا، قومی ٹیم چھوڑنے پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے معذرت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معطلی ختم ہونے کے بعد اگر فٹ ہوا تو پرتگال کے لیے دستیاب رہوں گا۔
کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 2003ء میں پرتگال کے لیے ڈیبیو کیا تھا، وہ حال ہی میں کہہ چکے ہیں کہ موجودہ سال ممکنہ طور پر میرے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہو سکتا ہے۔
