
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں 2 سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ 3 سالہ بچہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
والدین نے محلے سے کھلا دودھ خریدا تھا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق فرانزک ماہرین اور دودھ کے معائنے کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
