عمرہ، حج اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی شرط پر عملدرآمد کی تاریخ میں 1 ماہ کی توسیع

بڑا ڈیٹا Oct 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرہ، حج اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی شرط پر عمل درآمد کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سعودی عرب جانے والوں کے لیے ویکسینیشن کی شرط پر عمل درآمد کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے اور نئی ہدایات کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر متعلقہ مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن اور اس کی تصدیق پر عمل درآمد 20 نومبر 2026 کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔

سرکلر کے مطابق سعودی عرب جانے والے متعلقہ مسافروں کے لیے گردن توڑ بخار (میننجائٹس)، انفلوئنزا اور پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے کم از کم 10 روز قبل مطلوبہ ویکسینیشن مکمل کرائیں اور مقررہ ضوابط کے مطابق ویکسینیشن کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔

حکام کے مطابق نئی تاریخ کے تحت لازمی ویکسینیشن کی شرط پر عمل درآمد شروع ہونے سے قبل مسافروں کو مطلوبہ ویکسینیشن مکمل کرانے اور سفری دستاویزات کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جاسکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں