
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ کی باتیں اُن کے لیے مسئلہ اور حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حنا پرویز بٹ کتنی سنجیدہ ٹوئٹس کرتی ہیں میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔(ن) لیگی ایم پی اے ناسمجھی میں شاید ایسی باتیں کرجاتی ہیں، جو بعد میں ان کے لیے مسئلہ اور حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔
