
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر کے قریب پنوعاقل میں قومی شاہراہ پر وی آئی پی گیٹ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس نے دہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکی کی شناخت سدرہ سمیجو اور نوجوان کی شناخت دیدار شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے قومی شاہراہ کے قریب ایک کوچ کو روک کر جوڑے کو نیچے اتارا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
