
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اسماء عباس نے اپنے والد کی 2 شادیوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں اسماء عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے والد کی زندگی سے متعلق بعض ایسے حقائق بیان کیے جو بہت کم لوگوں کے علم میں ہیں۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ میرے والد احمد بشیر نے دراصل 2 شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی شادی والدین کی پسند سے ایک کزن کے ساتھ ہوئی، تاہم احمد بشیر اس شادی کے خواہش مند نہیں تھے اور نکاح کے بعد اپنے دوست کے گھر چلے گئے تھے۔
