
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف نے کہا ہے کہ ایران امن چاہتا ہے اور جنگ جاری رکھنے کا خواہاں نہیں، تاہم امریکا کو ایران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے مطالبات سے متعلق واضح اور شفاف جواب دے دیا ہے، لیکن واشنگٹن نے تاحال ایرانی پیغام کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 7 مطالبات میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی شرائط بھی شامل ہیں، آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی صورتحال پر واپس نہیں آئے گی، اس کے مستقبل کا تعین ایران اور عمان کے درمیان بحری آمدورفت کے نظام سے متعلق اتفاق رائے کے تحت کیا جائے گا۔
