ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم

بڑا ڈیٹا Nov 13, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا میں سیاسی زلزلہ آیا ہے اور ٹرمپ کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی پالیسی ایک جیسی ہے لیکن ہمیں یہ مان کر چلنا ہو گا کہ ٹرمپ کی شکست اپنی جگہ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو سیاسی طور پر ذلت اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایران، لبنان، فلسطین اور یمن کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ٹرمپ کو شکست ہوئی ہے۔

حزب االلہ کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شکست کے مثبت اثرات ضرور مرتب ہوں گے، ٹرمپ کا منصوبہ اب پہلے کی طرح آگے نہیں بڑھ سکے گا، نیتن یاہو اور ٹرمپ اب سیاسی طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں