اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت

بڑا ڈیٹا Nov 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وکلا کو سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کرنے اور خود کو قانونی امور تک محدود رکھنے کی توقع ظاہر کردی۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران عمران خان سے وکلا کی ملاقات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے اور خود کو صرف قانونی امور تک محدود رکھیں گے۔

وکلا کی استدعا پر عدالت نے دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ آفس کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں کی پیپر بکس سات روز میں تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں