بانی کا خط ہم سب کےلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہونا چاہیے: سلمان اکرم راجہ

بڑا ڈیٹا Nov 17, 2026 IDOPRESS

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی چیئرمین کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا۔بانی کا خط ہم سب کےلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہونا چاہیے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک جانے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بانی سے براہ راست گفتگو ہونی چاہیے اور پورے نظام کی بحالی ہونی چاہیے، ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کو اخبار اور ٹی وی مل گیا ہے مگر یہ ان کا حق ہے کوئی مہربانی نہیں ہے۔ بانی موقع پرستی کی نہیں بلکہ اصولوں کی سطح پر بات کریں گے، بانی کا خط ہم سب کےلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہونا چاہیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں