کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

بڑا ڈیٹا Nov 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے دو اہم مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار آئی ای ڈی اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کالعدم تنظیم ایس ایل اے کی جانب سے عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی ریکی کرنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں