کیمبرج ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار،

کیمبرج ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار، معیشت، خارجہ پالیسی اور سماجی ترقی پر تفصیلی مباحثے ہوئے۔

اس اہم کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، حنا ربانی کھر، ڈاکٹر معید یوسف، عاصمہ شیرازی، حسن شہریار یاسین، شہباز تاثیر، اداکارہ ماہرہ خان اور فیصل کپاڑیہ سمیت متعدد پاکستانی شخصیات نے شرکت کی جبکہ غیر ملکی مندوبین میں مائیکل کوگل مین، امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی سمت، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور دیگر ماہرین نے پاکستان کی معاشی اور سفارتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں ایک اہم ملک قرار دیا۔
کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات نے استحکام کی بنیاد فراہم کی ہے اور ملک ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
