
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر ،سپریم کورٹ و دیگر احتجاجوں پر درج مقدمات میں 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔
