ٹیلی نار نے پاکستان میں ایزی پیسہ کو بھی فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی 

حیاتیات Jun 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ناروے کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ٹیلی نار پاکستان سے اپنے مکمل انخلا کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایزی پیسہ بینک میں اپنے کنٹرولنگ شیئرز فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو پاکستان میں ٹیلی نار کی تمام کاروباری سرگرمیوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور کمپنی ملک سے مکمل طور پر نکل جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ٹیلی نار نے ٹیلی نار پاکستان کو 108 ارب روپے (تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) میں پی ٹی سی ایل گروپ کو فروخت کرنے کا عمل مکمل کیا تھا۔ تاہم ٹیلی نار کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبے ایزی پیسہ کو اس معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی نار آئندہ چند ماہ کے دوران ممکنہ خریداروں سے ابتدائی پیشکشیں طلب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے غور و خوض کا عمل جاری ہے اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بلوم برگ نے مزید بتایا کہ ایزی پیسہ کے باقی ماندہ حصص چینی مالیاتی و ٹیکنالوجی کمپنی ’’اینٹ گروپ ‘‘(Ant Group Co) کے پاس ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں