
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ کرنے والوں سے کہیں گے، یہ دیکھیں کہ کراچی پر بوجھ کتنا ہے۔کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وفاق نے سندھ کو کم اہمیت دی ہے۔جولائی کے اختتام پر ریڈ لائن کا مکسڈ ٹریفک لین مکمل ہو جائے گا۔ کراچی میں انفرا سٹرکچر پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، کراچی میں مسائل سب سے زیادہ ہیں اور ٹیکس بھی سب سے زیادہ دے رہا ہے۔
