خلیجی ملک میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

حیاتیات Jun 11, 2026 IDOPRESS

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر ایک یا دو چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق کویت کی کابینہ نے قائمقام وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے لیے سرکاری تعطیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں چاند نظر آنے اور ذوالحجہ مہینہ مکمل ہونے کی بنیاد پر دو ممکنہ صورتحال کی وضاحت کی گئی ہے۔

اگر ذوالحجہ کا مہینہ 29 دن میں مکمل ہوتا ہے تو اسلامی سال نو کی چھٹی منگل 16 جون کو ہوگی جس کے دوران تمام وزارتوں، سرکاری دفاتر، عوامی اداروں اور کارپوریشنز میں کام معطل رہے گا، سرکاری فاتر میں کام کا دوبارہ آغاز بدھ 17 جون سے ہوگا۔

تاہم اگر ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوتا ہے تو چھٹی 17 جون بروز بدھ کو ہوگی اور جمعرات 18 جون کو دونوں تعطیلات کے درمیان آرام کا دن سمجھا جائے گا۔ اس صورت میں سرکاری دفاتر اتوار 21 جون کو دوبارہ کھلیں گے۔

کابینہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ جن اداروں کی آپریشنل ضروریات مخصوص ہیں، وہ عوامی مفاد میں لازمی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اپنے تعطیلات کے نظام الاوقات کا خود فیصلہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں