انڈیا نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیا

حیاتیات Jun 14, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی ہے اور اس کا اطلاق 30 جون سے ہو گا۔ انڈین وزارت دفاع کے مطابق موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اوپیندر دیویدی اسی روز ریٹائر ہو جائیں گے، یہ بی بی سی نےرپورٹ کیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے نئے چیف آف آرمی سٹاف کے کیریئر کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کھڑک واسلہ میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھوں نے دسمبر 1986 میں آرمَرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

’آرمی کمانڈر کے عہدے پر ترقی کے بعد انھوں نے ساؤتھ ویسٹرن کمان اور سدرن کمان سنبھالی اور اس طرح دو آپریشنل آرمی کمانڈز کی قیادت کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں