
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلبہ کی تعلیم اور سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کرکے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ نئی نسل ناانصافی کو معمول ماننے کے لیے تیار نہیں، طلبہ کسی رعایت کے لیے نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سارہ علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کو انصاف فراہم کرے گی۔
