سانحہ گل پلازہ: چالان پراسیکیوشن کو جمع، مارکیٹ یونین عہدیداران ملزم نامزد

حیاتیات Jun 29, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ گل پلازہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مقدمے کا چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دیا۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے، جبکہ فرانزک رپورٹ میں بھی کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دکاندار نعمت اللہ اور اس کے بیٹے 11 سالہ حذیفہ کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کیا ہے، گل پلازہ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری محمد امین، جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو بھی ملزم نامزد کیا ہے، جبکہ پولیس نے تمام ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں