
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ میں باپ نے تین بچوں کو زہر دینےکےبعد مبینہ طور پر خود بھی زہر کھا لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق باپ اظہر زہر کھانے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ تین بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بچوں کی شناخت 12 سال کی دعا زہرا، چار سال کی عشال اور چھ سال کےارہز کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
