
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میررضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا ہے کہ وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے،یہ معاملہ صرف میررضا کا نہیں ہے،چاہتے ہیں کسی اور میررضا کے ساتھ ایسا نہ ہو، ہم کاروائی مکمل کرکے تجاویز دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میررضا قتل کیس کے حوالے سے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ بہیمانہ طریقے سے آپ کا بچہ چھینا گیا، 10برسوں سے قتل کے کیسز چلا رہا ہوں،میررضا کے اہلخانہ کی تکلیف کا احساس ہے،جوڈیشل کمیشن میں جو ہو گا، سب کے سامنے ہوگا،ابتک جو ہوتا آیا ہے، وہ بند کمروں میں ہوتا رہا، کمیشن آپ کے سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کرے گا،
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ سندھ حکومت کل تک تمام دستاویزات فراہم کرے،جوڈیشل کمیشن نے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔
