
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایمن انور نے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ اب کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ایمن انور نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔
واضح رہے کہ ایمن انور نے جنوری میں انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
