آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

حیاتیات Sep 7, 2026 IDOPRESS

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سلیکٹرز نے دباؤ کا شکار نمبر تین بیٹر مارنس لبوشین پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد لبوشین کی ٹیم میں جگہ سب سے زیادہ زیر بحث تھی، تاہم سلیکٹرز نے بڑی تبدیلیوں سے گریز کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے برقرار رکھا ہے۔


لبوشین نے بنگلا دیش کے خلاف گزشتہ ماہ ہوم ٹیسٹ میچز میں صرف 1، 31 اور 4 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ٹیم میں پیٹ کمنز کی قیادت میں سکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونلی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھو کوہنمین، مارنس لبوشین، نتھن لائن، مائکل نسیر، میتھیو رنشا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر سکواڈ میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 اکتوبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 18 اکتوبر کو کیوبیرا میں اور آخری ٹیسٹ 27 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں