
پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتوکی میں ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارکر ڈکیتی کا رنگ دینے والے نوجوان کا ڈرامہ پکڑا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پتوکی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے ماموں کے علاج کیلئے رقم اکٹھی کی تھی، ماموں کےعلاج کیلئےجمع کی گئی رقم نوجوان جوئے میں ہارگیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ نوجوان نے اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور پھر 15پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق جھوٹی کال کرنے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
