
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سنگین الزام عائد کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حمزہ حبیب نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب ہمیں جان سے مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جان جائے گی لیکن تمھارے کرتوتوں کی سزا تم کو ضرور ملے گی۔

حمزہ حبیب نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ کو ہراساں کرنے والا شخص بھی قرار دیا ہے۔
