میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری، گورنر پنجاب  نےسمری پر دستخط سے انکار کر دیا 

حیاتیات Sep 11, 2026 IDOPRESS

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی 5 بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر گورنر پنجاب نے دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے تمام امیدواروں سے خود ملاقات کرکے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر یونیورسٹی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 3، 3 امیدواروں کے انٹرویوز گورنر پنجاب خود لیں گے،گورنر پنجاب نے تمام امیدواروں کو پیر کے روز ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچوں یونیورسٹیوں کے لیے وائس چانسلرز کے5 نام تجویز کیے گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں