سرگودھا:نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی ،مقدمہ درج

چپ ٹیک Sep 10, 2026 IDOPRESS

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے گاؤں 90 شمالی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا اور متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی اور رشتے دار شخص بیٹی کو اچھی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔لڑکی کے والد کے مطابق ملزم نے بیٹی سے زیادتی کی اور تصاویر بھی بنائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں