
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مولانامودودی کے داماد اور ممتاز معالج ذیا بیطس ڈاکٹر عارف ریاض قدیر آج لاہور میں انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی عمر 83 سال تھی۔انہوں نے طویل عرصے تک شعبۂ طب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
نماز جنازہ کااعلان بعد میں کیا جائےگا۔
