
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی، پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل ہسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
