سلمان خان کے مداحوں کیلیے خوشخبری

حیاتیات Oct 10, 2026 IDOPRESS

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مداحوں کیلیے خوشخبری ،بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’’ ابتداء سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا‘‘۔

اداکار کے نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور محض 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدائی طور پر 10 شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ابھی واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے چینل پر کس نوعیت کا کانٹنٹ شیئر کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں